نماز میں وسوسوں کا علاج
نماز میں وسوسوں کا علاج
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
میرا سوال یہ ہے کہ نماز میں وسوسوں کا کیا علاج ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
نماز میں وسوسہ ڈالنے والے شیطان کا نام *خنزب* ہے جو انسان کے ذہن میں طرح طرح کے خیالات ڈالتا ہے ۔
اس کا علاج نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اپنی احادیث مبارکہ کے ذریعے بتا دیا ہے ۔ جس کسی کو بھی نماز میں وسوسے آتے ہیں وہ *اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم* 3 بار پڑھے اور اپنی بائیں جانب تھوک دے۔ اب تھوک کا یہ مطلب نہیں کہ آپ زمین گندی کردیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہلکہ کا تھوک دیں یعنی صرف ذرات بھی کافی ہیں۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا
واللہ اعلم ۔
Comments
Post a Comment